مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی نیوز ایجنسی قومی آواز سے نقل کیاہےکہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ان کی بھارت جوڑو یاترا کا مقصد ہندوستان کو متحد کرنا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی ۔ آر ایس ایس نفرت اور تشدد پھیلا رہے ہیں۔ یہ یاترا ان کے نظریات، تشدد اور نفرت کے خلاف ہے۔ راہل گاندھی نے اس یاترا پر عوام کے بہتر رد عمل پر ان سے اظہار تشکر کیا اور تمام کو دیوالی کی مبارکباد بھی پیش کی۔
کانگریس کے سابق صدر نے کرناٹک کے رائچور سے تلنگانہ میں اپنی یاترا کے داخل ہونے کے بعد تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل حلقہ میں خطاب کیا۔ تلنگانہ کانگریس کے کئی لیڈروں اور کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
آپ کا تبصرہ